نئی دہلی،27اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈی ٹی سی)نے دہلی سے باہرجانے والی بسوں کوپیرتک کیلئے منسوخ کر دیا ہے،یہاں تک کہ پاکستان جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس بھی بند کردی گئی ہے۔دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے حکام کے مطابق بہادر گڑھ سمیت قریبی علاقوں میں بس سروس بھی بند کردی گئی ہے، کارپوریشن کے بسوں کو گڑگاؤں، غازی آباد اور فریدآبادمیں جانے سے روک دیا گیا ہے۔آج بھی متصلہ ریاستوں کے شہروں کے لئے کوئی خدمات نہیں چلائی جا رہی ہیں اور بسیں ان راستوں پر مزید ایک دن نہیں چلے گی۔
ڈی سی ٹی نے یہ فیصلہ فیصلہ کیا ہے گرمیت رام رحیم کومجرم قرائے دئے جانے کے بعد شروع ہوئے نامناسب واقعات کے خدشات کے مدنظرڈی ٹی سی نے یہ فیصلہ لیاہے۔لاہور بس ہریانہ اور پنجاب سے گزرنے والے بس نہ تو پاکستان سے آئی تھی اور نہ ہی دہلی کے امبیڈکر اسٹیڈیم سے روانہ کی گئی۔